پیرو میں صدر کی معزولی کیخلاف احتجاج جاری، کئی افراد زخمی، متعدد گرفتار

لیما: پیرو کے سیاسی بحران میں شدت آ گئی، صدر کو معزول کئے جانے کے بعد سے ان کے حامی سڑکوں پر ہیں، مظاہروں میں کئی افراد زخمی اور متعدد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔دارالحکومت لیما کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں، پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آ گئے۔ پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے ربڑ کی گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کے شیل پھینکے جس کے سبب کئی افراد زخمی اور متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔گذشتہ کئی روز سے جاری مظاہروں میں 30 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ کانگریس کی طرف سے صدر کو معزول کیے جانے کے بعد سے مظاہرے ملک بھر میں پھیل چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں