آرمینیائی وزیراعظم کے قتل کا منصوبہ ناکام، اپوزیشن رہنما گرفتار

یروآن:آرمینیائی وزیر اعظم کے قتل کا منصوبہ ناکام بنائے جانے کے بعد نیکول پشینان نے آذربائیجان کے ساتھ امن معاہدے پر سراپا احتجاج عوام سے پرامن ہونے کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیکول پشینان کی جانب سے ایسے وقت پر بیان سامنے آیا جب حکام کے مطابق آرمینیائی وزیراعظم کو قتل کرنے کی ایک سازش ناکام بنائی گئی۔انہوں نے فیس بک پر کہا کہ آج میں نے واضح طور پر کہا ہے کہ تشدد یا تشدد کو ہوا دینا کسی بھی طرح سے ملکی مفاد میں نہیں ہوگا۔نیکول پشینان نے امید ظاہر کی کہ حزب اختلاف بھی یہ اعلان کرے کہ اس نے کسی بھی طرح کی پرتشدد کارروائی کی حمایت نہیں کی۔حکام نے بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم کے قتل کے منصوبے کو ناکام بنا دیا اور آرمینیا کی سیکیورٹی خدمات کے سابق سربراہ اور اپوزیشن لیڈر آرٹور وینٹسیان کو گرفتار کرلیا۔دائیں جماعت ہوم لینڈپارٹی کے رہنما آرٹور وینٹسیان کو اتوار کے روز رہا کیا گیا تھا جب عدالت نے ان کی نظر بندی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں