فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(این این آئی)فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا جس میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس شاہد بلال بینچ شامل ہیں۔پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں