کوئٹہ میں خود کشی کرنے والا ٹیچر عامر غوری کراچی میں انتقال کرگیا

کوئٹہ(یو این اے )کوئلہ پھاٹک پر چمن پیسنجر کے نیچے لیٹ کر خودکشی کی کوشش کرنے والے ٹیچر عامر غوری کراچی میں انتقال کرگیا،خاندانی ذرائع کے مطابق عامر غوری نے 25 جون کو ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی وزیراعلی بلوچستان کی خصوصی ہدایت پرعامر غوری کا علاج کراچی کے نجی ہسپتال میں جاری تھالوہے کا زہر جسم میں تیزی سے پھیلنے کے باعث عامر غوری کا ایک ہاتھ کہنی تک مزید کاٹ دیا گیا تھا حالت خراب ہونے پر دو روز سے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں