زراعت اور جائیداد پر ہر صورت ٹیکس لگے گا، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ہر صورت زراعت اور جائیداد پر ٹیکس لگائے گی ،وفاق کا اکھٹا کیا گیا ریونیو کا 60 فیصد صوبوں کو چلا جاتا ہے۔ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس بجٹ کو ہمیں ایک روڈ میپ کے طور پر دیکھنا ہو گا، پاکستان ٹیکس ٹو جی ڈی پی ساڑھے نو فیصد کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہمیں اسے 13 فیصد تک لے کر جانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہر صورت زراعت اور جائیداد پر ٹیکس لگانے کا ارادہ ہے، وفاق کا اکھٹا کیا گیا ریونیو کا 60 فیصد صوبوں کو چلا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ ٹھیک کہتے ہیں کہ نان فائلرز کی کیٹیگری کو ختم ہی کر دیں، یہ دنیا کا واحد ملک ہو گا جس میں نان فائلرز کی اختراع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نان فائلرز کےلئے قیمتوں کو اس انتہائی لیول تک لے گئے ہیں کہ وہ تین سے چار مرتبہ سوچیں گے ضرور کہ نان فائلر رہنا ہے یا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں