قلات، انتظامیہ اور پیٹرول پمپ مالکان نے ایرانی ڈیزل کی نئی قیمت 273 روپے فی لیٹر مقرر کردی

قلات (آن لائن)ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کے قیمتوں کے تعین سے متعلق اہم اجلاس زیرصدارت ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ایس پی ماہیوال تحصیلدار قلات حاجی عبدالغفار لہڑی زارازئی پیٹرول پمپ خالق آباد کے اونرحاجی عبداللہ لانگو الکبیر پیٹرول پمپ کے مالک علی احمد سمیت قلات اور خالق آبادکے پیٹرول پمپ مالکان نے شرکت کی۔اجلاس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پیٹرول پمپوں کو شہری آبادی سے باہر منتقلی پیٹرول پمپوں پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں پیٹرول پمپ مالکان نے ایرانی بارڈرکی بنش کے باعث پیٹرول کی قلت اور دیگر مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہی دی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا قلات میں ایرانی ڈیزل کی نئی قیمت 273 روپیہ مقرر کردیاگیا جبکہ پیٹرول کی نئی قیمتوں سے متعلق دو دن بعد دوبارہ اجلاس کا انعقاد کی جائیگا۔ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی نے کہاکہ پمپ مالکان عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں پیٹرول پمپوں پر تمام تر حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر یقینی بنائیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما پیش نہ آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں