چین پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کی مستقل اور پرعزم حمایت جاری رکھے گا، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ(این این آئی)چین نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیس کی ایک تنصیب پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔یہ بات چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہی۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق حملے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں گو جیاکھون نے کہاکہ چین اس حملے کی شدید مذمت کرتا ہے،ہم قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور زخمیوں اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ تمام ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے۔گو جیاکھون نے کہا کہ چین پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کی مستقل اور پ±رعزم حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے اور عالمی سلامتی و استحکام کے تحفظ کے لیے مل کر کام کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے