بولان کے علاقے مشکاف کشاری کے قریب فائرنگ، بٹیر کے شکار پر گئے 2 نوجوان قتل، ملزمان فرار
بولان (آئی این پی) ڈھاڈر کے نواحی علاقے مشکاف کشاری کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی فوری طور پر وجوہات سامنے نہیں آسکیں، جبکہ دونوں نوجوانوں کی لاشیں سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردی گئیں۔پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت نوروز خان ولد شاہل خان بنگلزئی، سکنہ مشکاف، اور مولا بخش راہیجہ، سکنہ ڈھاڈر رندعلی کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں نوجوان مبینہ طور پر بٹیر کے شکار کے لیے کشاری گئے تھے۔نامعلوم افراد نے دونوں نوجوانوں کو گولیاں مار کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ قتل کے محرکات جاننے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔
Load/Hide Comments


