بلوچستان حکومت سیکورٹی اداروں کی مددسے غیر ریاستی عناصر کا جلد صفایا کرے گی، صادق عمرانی

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ ضلع نوشکی کے علاقہ جمال آباد میں انسدادِ پولیو مہم کی ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس جوانوں کی شہادت پر افسوس ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ غیر ریاستی عناصر تخریبی کارروائیوں کے ذریعے پولیو جیسے موذی مرض سے معصوم بچوں کو بچانے کے لیے جاری حکومتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ دہشت گرد اپنے بیرونی آقاوں کی ایما پر بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں کے ذریعے قیامِ امن کے لیے جاری کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں ان پر واضح ہو کہ صوبائی حکومت سیکورٹی اداروں کی مدد ان غیر ریاستی عناصر کا جلد صفایا کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں