بلوچستان کے علاقوں اسپن کوچ، شابان ،کلی شیخان اور منگلا میں کارروائی 12عسکریت پسند ہلاک ،9گرفتار کر لئے گئے ، سیکورٹی حکام

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سیکورٹی حکام کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے علاقوں اسپن کوچ، شابان، کلی شیخاں اور منگلا میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشنز نے کالعدم تنظیم سے وابستہ عسکریت پسندوں کو کاری ضرب لگائی۔ "ان کارروائیوں کے دوران 12 دہشت گرد ہلاک اور 9 دیگر کو گرفتار کر لیا گیا۔ عسکریت پسندوں کے دو ٹھکانوں سے بھاری ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، جس سے منصوبہ بند حملے ناکام بنا دیے گئے اور پورے علاقے میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کا سلسلہ درہم برہم کر دیا گیا۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے