نصیرآباد، صحبت پور اور جعفرآباد فائرنگ کے مختلف واقعات، ڈاکٹر جاں بحق، ایک صحافی اور ڈاکٹر سمیت آٹھ افراد زخمی

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی ) نصیرآباد، صحبت پور اور جعفرآباد فائرنگ کے مختلف واقعات ایک ڈاکٹر ہلاک ایک صحافی اور ڈاکٹر سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے پولیس نے چار افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ باقی ملزمان فرار زخمی ہسپتال منتقل کردیے گئے پولیس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی کی حدود کچی پل بیدار کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مقامی ڈاکٹر غلام حسین بلیدی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش ایا جب ڈاکٹر منجھو شوری سے اپنی کلینک سے واپس ڈیرہ مراد جمالی اپنے گھر آ رہے تھے کہ نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر شدید فائرنگ کی جس پر وہ موقع پر جانبحق ہوگیے جن کی لاش ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ادھر جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں دو ویگو گاڑیوں میں ڈنڈہ بردار مسلح افراد نے ڈیرہ اللہ یار کے مقامی صحافی و سوشل ورکر جمعہ خان جمالی پر حملہ کردیا جس کے باعث انکا سر پھٹ گیا ایک بازو ٹوٹ گیا اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید نوعیت کی چوٹیں لگیں ان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے ڈیرہ اللہ یار میں رند اور بگٹی قبائل کے درمیان تصادم میں چھ افراد زخمی ہوگئے جن کو لیبر ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے کاروائی کرتے ہوے لڑائی جھگڑے میں ملوث چار افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ صحبت پور کے قریب مین روڈ مہر شاہ کے مقام پر نا معلوم افراد نے محکمہ لائیو سٹاک صحبت پور کے ڈاکٹر نواز کھوسو کو زخمی کرکے فرار ہوگئے زخمی ڈاکٹر کو سول اسپتال صحبت پور منتقل کردیا گیا واقعے کے بارے میں صحبت پور پولیس نے مذید تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے