خضدار،باغبانہ پولیس تھانے پر مسلح افراد کا حملہ ، گھات لگائے مسلح افرادکی فائرنگ سے ایس ایچ اور سٹی زخمی ،پولیس ذرائع

خضدار(بیورورپورٹ)خضدار،باغبانہ پولیس تھانے پر مسلح افراد کاحملہ حملہ آوروں نے تھانے کی عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی گئی جس کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا، حملے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے۔ دریں اثناءخضدار پولیس کے مطابق ایس ایچ او سٹی خضدار منیرعالم جتک موقع پر جاتے ہوئے باغبانہ ایریا میں پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے ایس ایچ اوسٹی خضدار کی نفری پر فائرنگ کردی جس سے ایس ایچ او سٹی کو دوگولیاں پاو¿ں پرلگی جوخطرے سے باہرہے جنہیں فوری طور ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیاگیاہے اورسیکیورٹی فورسر پولیس اے ٹی ایف کی بھاری نفری علاقہ کی کلیئرنس کیلئے سخت آپریشن شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں