نوشکی میں پولیو ٹیم کے دو اہلکاروں پر فائرنگ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، بابر یوسفزئی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ نوشکی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکےجاں بحق کرنا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ معصوم بچوں کو پولیو سے بچانے والوں پر حملہ دراصل ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کے خلاف جرم ہے۔کالعدم تنظیم بلوچستان کے بچوں کے مستقبل کی دشمن ہے۔ فتنے نہیں چاہتے کہ بلوچستان صحت مند اور خوشحال ہو ، ہمیں اپنی سیکورٹی فورسز پر فخر ہے ،قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی ۔
Load/Hide Comments


