تربت مند روڈکی تکمیل سے جنوبی بلوچستان میں رابطہ کاری اور ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، ظہور بلیدی
کوئٹہ (آن لائن) وزیرِ منصوبہ بندی و ترقیات بلوچستان میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ کیچ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تربت مند روڈ منصوبے کی صورت میں پورا ہو رہا ہے اور اس اہم منصوبے پر معیاری کام جاری ہےمیر ظہور احمد بلیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تربت مند روڈ جنوبی بلوچستان میں رابطہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے اہم منصوبہ ہے۔ بلوچستان حکومت صوبے بھر میں معیاری روڈ انفراسٹرکچر کے ذریعے رابطوں کو بہتر بنانے اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور جنوبی بلوچستان کے عوام کو بہتر انفراسٹرکچر کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔میر ظہور بلیدی نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے کیچ اور جنوبی بلوچستان میں آمدورفت اور رابطہ کاری میں بہتری آئے گی اور خطے میں ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔


