بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کیلئے یونیورسٹی آف اوسلو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اہم پیشرفت ہے،میر سرفرازبگٹی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کے لیے محکمہ صحت بلوچستان اور یونیورسٹی آف اوسلو کے ایچ آئی ایس پی سینٹر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اہم پیش رفت ہے۔ ڈی ایچ آئی ایس ٹو کے مو¿ثر نفاذ، پرائمری ہیلتھ کیئر کی ڈیجیٹلائزیشن، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، تحقیق اور مقامی اختراعات کے فروغ سے صوبے کے نظامِ صحت کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ جدید ٹیکنالوجی، ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی اور بین الاقوامی علمی و تکنیکی تعاون کے ذریعے بلوچستان میں صحت کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اصلاحات کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کی کاوشوں سے یہ معاہدہ طے پایا۔


