گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر د دیگر عملے کی بازیابی کیلئے کوششیں کررہے ہیں، معاون وزیرداخلہ
کوئٹہ(این این آئی)وزیر داخلہ بلوچستان کے معاون خصوصی بابر یوسف زئی نے کہا ہے کہ گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر عملے کی بازیابی کیلئے کوششیں کررہے ہیں،وزیر اعلی بلوچستان ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھ رہے ہیںمغوی جلد بازیاب ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر عبدالرزاق صابر ،پروائس چانسلر پروفیسر منظور احمد اور دیگر عملے کو 13مئی کو گوادر سے کوئٹہ آتے ہوئے کھڈ کوچہ کے مقام سے اغوا کیا گیا تھا ،ان کی بازیابی کیلئے حکومت کوششیں کررہی ہے ، وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں ،صوبائی حکومت مغوی اساتذہ کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں وہ جلد بازیاب ہوں گے۔وزیر داخلہ بلوچستان کے معاون خصوصی بابر یوسف زئی کا مزید کہنا تھا کہ نوشکی سے 17مزدوروں کی اغوا کی خبر مصدقہ نہیں ہے ہمارے علم ایسی بات نہیں ائی ہے،،معاون خصوصی وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبے کو سیکورٹی چیلنجز کا سامنا ہے ، بھارتی پراکسیز بھارت کے ایما پر امن خراب کرنا چاہتے ہیں روزآنہ کی بنیاد پر تھرٹ آتے ہیں جن کا سیکورٹی فورسز سدباب کرتے ہیں آنے والے دنوں میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوگی۔


