متنازع ٹوئٹس کیس، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کا سزا معطلی کیس کل سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک : متنازع ٹوئٹس کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقرر کردی گئیں۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کا سزا معطلی کیس مقرر کرنے کی متفرق درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواستیں مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی۔سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو سزا معطلی درخواستوں پر 2 ہفتے میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی، ایمان مزاری اور ہادی علی کے وکلائنے فیصلے کی کاپی متفرق درخواست کے ساتھ جمع کروا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں