بلوچستان ہائیکورٹ میں وزیراعلی، چیف سیکرٹری و دیگر کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کےلئے درخواست دائر
کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان ہائیکورٹ میں وزیراعلی بلوچستان،چیف سیکرٹری و دیگر کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کےلئے درخواست دائرکردی گئی درخواست جلیل لانگو ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین بی ڈی اے جاوید خان کی تقرری و سروس میں توسیع غیر قانونی قرار دی تھی، عدالت نے چیئرمین بی ڈی اے کو 24 گھنٹوں میں عہدہ چھوڑے کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم کے باوجود چیئرمین بی ڈی اے کو عہدے سے نہیں ہٹایا گیا۔ درخواست گزار نے درخواست میں وزیراعلی سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری و دیگر افسران کو ذاتی حیثیت میں فریق بنایا گیا ہے وزیر اعلی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت کل کیلئے مقرر کی گئی ہے
Load/Hide Comments


