ژوب، کاکڑ خراسان میں خانہ بدوشوں کا ٹریکٹر کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ژوب (یو این اے) کاکڑ خراسان کے مقام پر ٹریفک حادثے میں خانہ بدوش خاندان کا ٹریکٹر الٹ کر کھائی میں جا گرا۔ حادثے کے نتیجے میں ٹریکٹر پر سوار 2 خواتین اور 3 معصوم بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ خاندان کے دیگر متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان کوچی حاجی باچا اکاخیل کا بتایا جاتا ہے۔ لیویز شغالو کے اہلکار اور مقامی لوگوں نے مشترکہ طور پر ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول اسپتال ژوب منتقل کیا۔ سول اسپتال ژوب کے انتظامیہ کے مطابق، اسپتال لاتے ہی ڈاکٹروں اور طبی عملے نے ہنگامی بنیادوں پر زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی شروع کر دی ہے، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
Load/Hide Comments


