پشین، فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، پولیس

کوئٹہ(این این آئی)پشین کے علاقے میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ٹی ٹی پی کا ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق بدھ کی شام ایس ایچ او سٹی پولیس اسٹیشن پشین کلی کربلامیں چھاپہ مار کر واپس جارہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم دہشت گردوں نے سانگرکلی کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک دہشت گرد زخمی ہوگیا جس کے بعد دہشت گرد کلی سنگر پہاڑی کی طرف فرار ہوگئے ڈسٹرکٹ پولیس پشین اورسی ٹی ڈی نے ملزمان کو گھیرے میں لے جس کے بعد ملزمان پہاڑی میں بنے ایک بنکر میں چھپ گئے ۔اس دوران پولیس ، سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کاعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔پولیس نے ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے ایک کلاشنکوف بمعہ میگزین ،ہونڈا موٹرسائیکل ،شناختی کارڈ کی رنگین کاپی قبضے میں لے لی۔پولیس مزیدکارروائی کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں