حکومت بلوچستان کا ورلڈ بینک کے تعاون سے صوبے کی طالبات کیلئے 400 مفت اسکالر شپس کا اعلان

کوئٹہ (یو این اے) حکومت بلوچستان نے ورلڈ بینک کے تعاون سے صوبے کی طالبات کیلئے 400 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کردیا ہے۔ حکومتی حکام کے مطابق اسکالرشپس انٹرمیڈیٹ پاس طالبات کے لیے مختص کی گئی ہیں، جن کے تحت طالبات کو 4 سالہ BSEducation اور B.Ed پروگرامز میں داخلہ دیا جائے گا۔ اسکالرشپ پروگرام بلوچستان کے تمام اضلاع کی طالبات کے لیے ہوگا، جبکہ درخواست دینے والی طالبات کی عمر کی حد 22 سال تک مقرر کی گئی ہے۔ منتخب طالبات کو پاکستان کے بڑے تعلیمی مراکز کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی معروف جامعات میں تعلیم دی جائے گی۔ حکومت بلوچستان تمام منتخب طالبات کی ٹیوشن فیس، رہائش، سفری اخراجات اور دیگر تعلیمی ضروریات کے تمام اخراجات خود برداشت کرے گی۔ حکام کے مطابق اسکالرشپ پروگرام کی درخواستوں کی وصولی اور میرٹ کے طریقہ کار سے متعلق تمام تر تفصیلات جلد ہی باقاعدہ طور پر جاری کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں