امریکا میں لنگرخانہ چلانے والے پاکستانی کے چرچے

واشنگٹن :امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی نژاد امریکی شہری قاضی منان کی سخاوت کے خوب چرچے ہورہے ہیں، وہ اپنی مدد آپ کے تحت اب تک بیشمار مفت کھانے کھلا چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں ہوٹل چلانے والے قاضی منان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے ریسٹورنٹ لیا تو اللہ سے وعدہ کیا کہ وہ جلد اسے لنگر خانہ بنائیں گے۔قاضی منان کا کہنا تھاکہ لنگر خانہ مسلمانوں کی ایک خاص روایت ہے، تو وہی فلسفہ میرے دماغ میں بھی تھا۔پاکستانی نژاد امریکی شہری واشنگٹن ڈی سی میں سکینہ حلال گرل نامی ایک ریسٹورنٹ چلاتے ہیں۔اس پاکستانی ریسٹورنٹ میں رنگ نسل اور مذہب کی تفریق کئے بغیر بے گھر امریکیوں کو کھانا ملتا ہے۔گزشتہ پانچ سالوں میں، سکینہ حلال گرل ضرورت مندوں میں 80 ہزار سے زائد مفت کھانے مہیا کر چکا ہے جن کی سالانہ اوسط تقریبا 16 ہزار بنتی ہے۔قاضی منان کا یہ ویسٹورنٹ امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاس سے چند بلاکس دور واقع ہے۔اب عالمی وبا کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے جب ان کے حالات خراب ہوئے تو امریکیوں نے ان کی دل کھول کر مدد کی تاکہ ان کا کام چلتا رہے اور بے گھروں کو کھانا ملتا رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں