قندوز،طالبان کے حملے میں 10 افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک
کابل (آن لائن)شمالی افغانستان میں طالبان نے کم از کم10 سکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک کر دئیے۔ افغان حکام کے مطابق یہ ہلاکتیں شمالی صوبے قندوز کے ضلع امام صاحب میں بروز پیر ہونے والے طالبان کے ایک حملے میں ہوئیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 8 پولیس افسران اور دو فوجی سپاہی شامل تھے تاہم زخمیوں کی حتمی تعداد ابھی نہیں بتائی گئی۔ افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے لیے گزشتہ دو ماہ سے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات جاری ہیں لیکن پرتشدد واقعات کا سلسلہ بھی مسلسل جاری ہے۔
Load/Hide Comments


