رکن قومی اسمبلی علی وزیر کراچی میں نامعلوم مقام پر منتقل
کراچی :پشاور سے گرفتار رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو کراچی منتقل کردیاگیا۔پولیس حکام نے کہا ہے کہ علی وزیرکونفرت انگیز تقریر کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، علی وزیر کو کراچی پولیس کے کہنے پر دو روز قبل گرفتارکیاگیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق علی وزیر کو کراچی میں نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے، علی وزیر اور دیگر کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
Load/Hide Comments


