بلوچستان میں کنٹینرز پر مشتمل ہسپتال اور ر یلیف اینڈایمرجنسی سینٹر بنانے کا فیصلہ

وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت اور گائیڈ لائن کے مطابق حکومت بلوچستان کا کینٹینر زپر مشتمل اسپتال اور ریلیف اینڈایمرجنسی سینٹر بنانے کا فیصلہ ۔کینٹینر اسپتال علاج و معالجہ کی تمام جدید سہولیات آپریشن تھیٹر آئیسو لیشن رومز اور ڈاکٹرز اور پیر امیڈکس کی رہائش پر مشتمل ہوگا۔کنٹینر ریلیف اینڈ ایمرجنسی مرکز میں رہائیشی سہولیات اور غسل خانے موجود ہونگے ۔اسپتال اور ایمرجنسی مرکز کو وبائ امراض اور قدرتی آفات کی صورت میں فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں منتقل کیا جاسکے گا ۔ابتدائ طور پر پی ڈی ایم اے کے پاس دستیاب 15سو کینٹینروں کو منصوبے کے لیۓ بروۓ کار لایا جاۓ گا ۔کنٹینر اسپتال کے لیۓ ڈاکٹراور پیر ا میڈکس بھرتی کیۓ جائیں گے ۔وزیراعلئ جام کمال خان کی پی ڈی ایم اے کو منصوبے کو عملی جامعہ پہنانے کی ہدایت

اپنا تبصرہ بھیجیں