تربت،آئیل ٹینکر پر حملہ
کوئٹہ(انتخاب نیوز)تربت، پی آئی اے کو تیل سپلائی کرنے والے ٹینکر پر حملہ، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت ڈنک میں نامعلوم مسلح افراد نے ایئرپورٹ کو تیل سپلائی کرنے والی 22ویلر ٹینکر پراندھا دھند فائرنگ کر دی، پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے تربت کے علاقے ڈنک میں گزشتہ شب 8بجے پی آئی اے کیلئے تیل سپلائی کرنے والے پی ایس او کے ٹینکر کو حملے کا نشانہ بناتے ہوئے نقصان پہنچایا ہے، ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹینکر کے ڈرائیور کو پانچ گولیاں لگی ہیں، ٹینکر کو اس وقت مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ کراچی سے تربت پی آئی اے کو تیل سپلائی کرنے جا رہے تھے۔
Load/Hide Comments


