کوہلو،میڈیکل طلباء نے غیر مقامی امیدواروں کے خلاف پریس کلب کے سامنے کیمپ لگا لیا

کوہلو:میڈیکل اسٹوڈنٹس نے نان لوکل امیدواران کے خلاف پریس کلب کوہلو کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا لیا مختلف وفود کی اظہار یکجہتی تفصیلات کے مطابق کوہلو سے تعلق رکھنے والے حالیہ میڈیکل اسٹوڈنٹس نے کوہلو کے کوٹے سے نان لوکل امیدواران کے خلاف احتجاجی کمیپ لگا لیا اس موقع پر طلبا کے ساتھ مختلف وفود کی اظہار یکجہتی کی اظہار یکجہتی کرنے والے میں نیشنل پارٹی سے وڈیرہ علی نواز مری کامریڈ میر ولی۔یسین بلوچ مرکزی رہنما میر عرض بلوچ۔ماسٹر جلال خان شامل تھے بی این پی مینگل سے انفارمیشن سیکرٹری وحید بلوچ۔محراب مری شامل تھے بی این پی عوامی کے وڈیرہ اشرف شہباز خان سیول سوسائٹی کے فضل بلوچ۔۔۔مری قومی اتحاد کے وڈیرہ غازی خان مری صدر امیر خان مری۔یوتھ فورم کوہلو سے صدر مصری خان مری۔قطب خان مری۔حبیب اللہ مری۔اے این پی کے ضلعی آرگنائز چیف جہانگیر زرکون۔لیکچرار بشیر احمد مری۔میر زاکر حسین مری۔میر نسیم مری شامل تھے اس موقع اظہار یکجہتی کرنے والوں نے طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آپ لوگ مستقبل کے معمار ہیں جنکے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے طلبا کا کہنا تھا کہ غیر لوکلوں کی لوکل کینسل کرنے تک احتجاجی کیمپ جاری رہے گی اگرہماری شنوائی نہیں ہوئی تو اسکو بھوک ہڑتالی کیمپ میں بدلیں گے جنکی تمام تر زمہ داری ضلعی انتظامیہ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں