میٹروپولیٹن کے جیب کترے اللہ کا خوف کر کے اسپرے شروع کریں، رحیم کاکڑ

کوئٹہ:مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدر سابق میئر رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال،صدر تحصیل نا نا صاحب،میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،آصف ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ،نسیم کاسی ایڈووکیٹ،وارث اچکزئی، نثاراچکزئی،حیدر اچکزئی،لیاقت راجپوت،طارق گل پیٹرک،ذاکر بنگلزئی،غلام آغا،شنو گل،ارباب اقبال کاسی نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں وزیر اعلیٰ،چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روایتی چوروں سے ناگہانی آفت کورونا وائرس کے مد میں خرچ ہونے والے فنڈ پر نظر رکھیں کیونکہ یہ روایتی چور مردے کا کفن بھی بھیج دین یسے گریز نہیں کرینگے اس خطرناک بیماری میں ہم سب عوام حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں انتظامیہ صرف ماڈلنگ والے تصویروں کے بجائے عملی کام کریں مہنگائی کو کنٹرول کریں اور خاص کرمیٹروپولیٹن کے جیب کتروں کو کہا ہے کہ اللہ کا خوف کریں اور فوری طور سے کوئٹہ شہر میں کورونا وائرس کے اسپرے شروع کریں بلا تفریق پورے کوئٹہ میں فوری طور سے اسپرے شروع کیا جائے عوام بھی بھر پورتعاون کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں