بلوچستان کی تعمیر وترقی میں مسیحی برادری کا اہم کردار رہا ہے، نیشنل پارٹی
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان کے مطابق مسیح عوام کا بلوچستان کی تعمیر وترقی میں اہم کردار رہا ہے۔مسیح عوام کو بلوچستان کی قومی جدوجہد میں بھی بلوچستان کی حقیقی قومی جماعت کا حصہ بن کر شعوری جمہوری سیاست اور قومی حقوق کی تحفظ کے نظریے کو آگے بڑھانا ہوگا حکمرانوں کی جانب سے قومی وسائل کو غصب کرنے سے بلوچستان کی تمام اقوام کی معاشی و سماجی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ نیشنل پارٹی تمام اقوام کی نمائندہ جماعت ہے۔جو بلوچستان کی عوام کی حقیقی معنوں میں حق نمائندگی کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر نیاز بلوچ نے نیشنل پارٹی کے رہنماء ذیشان شوکت کی رہائش گاہ یوحنا آباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کارنر میٹنگ سے سنئیر رہنماء انیل مسیح بلوچ،حاجی نعیم بنگلزئی اویش یوسف۔زیشان شوکت و دیگر نے خطاب کیا۔کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے نیاز بلوچ انیل مسیح بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی بلا رنگ و نسل و مذہب کے شعوری سیاسی عمل کو فروغ دے رہی ہے۔نیشنل پارٹی کامل یقین رکھتی ہے کہ بلوچستان کو ایک قومی سیاسی جماعت کی ضرورت ہے۔جس میں بلوچستان کی تمام اقوام و طبقات شعوری و سیاسی طور پر شامل رہے۔کیونکہ جب تک بلوچستان کے عوام قومی جماعت کا حصہ نہیں بنے گے تب تک بلوچستان جہالت بے روزگاری پسماندگی لاچارگی،بدحالی اور تنگ دستی کا شکار رہے گیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت قومی وسائل پر قابض ہونے کی کوشش تیزی سے جاری ہے۔اس ملک کے حکمران کو بلوچستان اور اس کے عوام سے کوئی دلچسپی نہیں صرف بلوچستان قومی وسائل کو لوٹنے سے غرض ہے۔اس لیے عوام کو نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر قومی جماعت کی ضرورت کو پورا کرنا ہوگا۔تب کسی کو جرات نہیں ہوگی کہ وہ بلوچستان کے عوام پر ظلم کریں۔انہوں نے کہا نیشنل پارٹی عمل پر یقین رکھتی ہے۔اور عمل کو بروئے کار بھی لاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013 کے انتخابات سے قبل بلوچستان آگ و خون کی دلدل میں تھا۔کسی کی بھی جان ومال محفوظ نہیں تھا۔اغوائے برائے تاوان منافع بخش کاروبار بن گیا تھا۔قومی شاہراہوں پر سفر ممکن نہیں تھا۔بازاریں اور تعلیم ادراے بند تھے۔انتظامیہ تک غیر محفوظ و خوف و ہراس کا شکار تھا۔لیکن جب نیشنل پارٹی سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے۔تو انہوں نے سیاسی بصیرت سنجیدگی اور عوام سے گہرا تعلق کے بدولت بلوچستان میں بتدریج امن کو بحال کیا۔اور عوام کو خوف و ہراس کی شکنجے سے نکال کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے تعلیم و صحت کے شعبوں میں بھی نمایاں اصلاحات و اقدامات کیے۔ یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجز کا قیام عمل میں لاکر بلوچستان کے مستقبل کو تابناک بنانے میں کرادر ادا کیا۔ڈاکٹر مالک بلوچ نے کم دورانیہ میں بھی نمایاں و قابل ذکر اقدامات کیے۔جنکی نظیر ماضی میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ہر حال میں عوام کی ساتھ اور ان کے درمیان موجود رہتی ہے۔ہم سب کو بلوچستان کی تعمیر وترقی اور تحفظ میں نیشنل پارٹی کی جدوجہد کو آگے بڑھانے کیلیے اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے بچوں کو روش مستقبل کی نوید فراہم کرنا ہے۔


