بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹ کے امیدواروں کے انٹرویوزآج کوئٹہ میں ہونگے

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹ کے امیدواروں کے انٹرویو آج کوئٹہ میں ہونگے، بی اے پی ذرائع نے این این آئی کو بتایا کہ پارٹی صدر وزیراعلیٰ جام کمال خان کی جانب سے بنائی گئی کمیٹیاں آج پیر سے کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں سینیٹ کے امیدواروں کے انٹرویو لینے کا سلسلہ شروع کریں گی اس حوالے سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کی جانب سے امیدواروں کو مطلع کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق امیدواروں سے مختلف سوالات کئے جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں