سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے سے انہیں تکلیف کیوں ہو رہی ہے؟زرداری

کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری نے سرکاری ملازمین پر تشدد اور آنسو گیس کی شیلنگ کی مذمت کی اور کہا کہ ڈی چوک اسلام آباد کے مناظر دیکھ کر شدید تکلیف ہوئی، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے سے انہیں تکلیف کیوں ہو رہی ہے،عمران خان عوام کے استحصال کے سوا کچھ نہیں کر سکتا۔ بدھ کو سرکاری ملازمین پر تشدد پرردِعمل میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنیوالوں سے دشمن جیسا سلوک نہ کیا جائے۔آصف علی زرداری نے سرکاری ملازمین پر تشدد اور آنسو گیس کی شیلنگ کی مذمت کی اور کہا کہ ڈی چوک اسلام آباد کے مناظر دیکھ کر شدید تکلیف ہوئی، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے سے انہیں تکلیف کیوں ہو رہی ہے،عمران خان عوام کے استحصال کے سوا کچھ نہیں کر سکتا

اپنا تبصرہ بھیجیں