پاکستان کاچینی قرضوں پر مہلت طلب کرنے پر غور

کوئٹہ(ویب ڈیسک) غیر ملکی نشریاتی ادارہ بلوم برگ میں شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان چین کی طرف سے توانائی کے منصوبوں کے لیے دیے گئے قرض پر مزید مہلت طلب کر نیکے لیے منصوبہ بندی کر رہا ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان ان نئے ترقی پذیر ممالک میں سے ہے جو چینی صدر شی پنگ کی جانب سے ون بیلٹ ون روڈ پر دیے گئے قرض واپس کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جریدے کے مطابق دونوں ممالک کی طرف سے غیر رسمی طور پر قرض کو واپس کرنے کے شرائط کو ختم کرنے پر گفتگو ہوئی ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان اس پر باقاعدہ رسمی درخواست دینے والا ہے۔ چینی حکام نے مزید مہلت طلب کرنے کی منصوبہ بندی پر لاعلمی کا اظہار کیا ہے،رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے اس موضوع پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں