بلوچستان کے عوام کو ہمیشہ دیوار سے لگا کر پسماندگی کی جانب دھکیلاگیا ہے، میر شفیق مینگل

کوئٹہ :معاضی میں بلوچستان کے عوام کو ہمیشہ دیوار سے لگاکر صوبے کو پسماندگی کی جانب دھکیلا گیا جس کے باعث یہاں کہ عوام پتھر کے زمانے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں، صوبے میں اب حکمران پارٹی باپ کے شکست خوردہ اشخاص کے زریعے عوامی فنڈز کی بندر بانٹ و تقسیم کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمان مینگل نے مستونگ کے قبائلی و سیاسی رہنما میر حاجی عبدالمالک شاہوانی و دیگر سے ملاقات کی دوران کیا،اس موقع پر ملک نوید شاہوانی،میر قمر گرگناڑی و دیگر موجود تھے، انہوں نے کہا کہ مستونگ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع کے عوام کوحکمران صرف ووٹ حاصل کرنے کیلئے استعمال کرتے آرہے ہیں،الیکشن میں کامیابی کے بعد اپنے حلقوں کا بھی رخ نہیں کرتے جس کے باعث عوام میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی میں عوامی مفادوں کی ایک بھی اسکیم نہیں ڈالا جاتا ہے جو یہاں کہ عوام کے ساتھ سراسر نانصافی ہے،آئین میں سب کے حدود متعین ہیں ہر ایک کو آئین کے مطابق اپنے اپنے کام کرناچائیے جس سے مسائل کا خاتمہ ہوسکتاہے۔آئین و قانون کی پاسداری سے ہی ملک و صوبہ ترقی کرسکتاہے خلاف آئین اقدامات سے نفرت میں اضافہ ہورہاہیں۔آئین اور انصاف کے حکمرانی کے بغیر ملک داخلی انتشار کی طرف گامزن ہیں،ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور آئین و قانون کی بالادستی یقینی بنائیں گے اس موقع پر مستونگ کے قبائلی و سیاسی رہنما میر حاجی عبدالمالک شاہوانی نے کہاکہ باپ کے شکست خوردہ اشخاص مستونگ میں عوامی فنڈز کی بندر بانٹ و تقسیم کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے جس کا مقصد ترقیاتی کام کے بجائے کرپشن کرنا ہے،مستونگ میں حالیہ لیویز کے بھرتیوں میں بھی بندر بانٹ کیا گیا سفارشی کلچر کے ذریعہ حقیقی امیدواروں کو نظر انداز جبکہ سفارشی امیدواروں کو تعنیات کیا گیا جس کے خلاف جلد ہی مستونگ میں ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو بلاک کیا جائے گا انہوں نے میر شفیق الرحمان مینگل کو دورہ مستونگ کی دعوت دی جس کو انہوں نے قبول کرتے ہوئے جلد دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں