سندھ کو گندم خریداری کی قیمت کم رکھنے پر مجبور کیا جارہا ہے، صوبائی وزیر کا انکشاف

پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 2 ہزار روپے مقرر نہ کی توگندم بحران پھرہوگا، اسماعیل راہو
وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ گندم خریداری کی قیمت کم رکھے۔
اپنے بیان میں اسماعیل راہو کا کہنا تھاکہ پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 1800 کرنے کا فیصلہ کسان دشمن ہے، پی ٹی آئی حکومت کا فیصلہ کاشتکاروں کے ساتھ مذاق ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب سب سے زیادہ گندم پیدا کرنے والا صوبہ ہے، اگر پنجاب نےگندم کی فی من قیمت2ہزار روپے مقرر نہ کی توگندم بحران پھرہوگا اور آٹے کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی۔
صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے انکشاف کیا کہ سندھ کو بھی مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ خریداری قیمت کم رکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں