وزیراعظم کی زیر صدارت بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی سے متعلق وڈیو لنک اجلاس

کوئٹہ(یو این اے )وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی سے متعلق وڈیو لنک اجلاس ،وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی،وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے وزیر اعظم اور اجلاس کے شرکا کو بلوچستان کے زمینداروں کے مسائل سے آگاہ کیا وزیر اعلی بلوچستان نے صوبائی حکومت کے موقف اور اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ صوبائی حکومت نے زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے صوبائی بجٹ میں 10 ارب روپے رکھے ہیں ۔گزشتہ کئی برسوں کے دوران صوبائی حکومت اربوں روپے کی سبسڈی بھی دے چکی ہے قانونی کنیکشنز کی شمسی توانائی پر منتقلی سے سبسڈی کی مد میں بھی اربوں روپے کی بچت ہوگی۔ زمینداروں کے مسئلے کا فوری حل چاہتے ہیں۔ اس اہم مسئلے میں کسی بھی تاخیر کی صورت میں زمینداروں کا نقصان ہوگا۔ صوبائی حکومت کی یہی کوشش ہے کہ وفاقی حکومت اس حوالے سے امور کو جلد حتمی شکل دے ۔ وزیر اعظم پاکستان کی پاور ڈویژن کی ٹیم کو بلوچستان پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ اجلاسوں میں طے ہونے والے نکات کے مطابق معاہدہ کو حتمی شکل دی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں