کوئٹہ، ہسپتال میں غیرحاضر 23 ڈاکٹرز و دیگر ملازمین کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ(یو این اے )حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کہاہے کہ مفتی محمود ہسپتال میں غیرحاضر ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی 23ڈاکٹرز ودیگر کومعطل کردیاگیا۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے گزشتہ روز مفتی محمود ہسپتال کچلاک کادورہ کیاتھا جہاں پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے غیرحاضر طبی عملے کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی ۔ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان کے دورہ کچلاک کے موقع پر مفتی محمود اسپتال میں غیر حاضر ڈاکٹرز اور طبی عملے کے خلاف کارروائی ، ڈاکٹرز اور طبی عملے سمیت 23 اہکاروں کو معطل کردیا گیا،معطل ہونے والوں میں ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت چار لیڈی میڈیکل آفیسرز ، چھ میڈیکل افسران شامل ہیںمعطل ہونے والے افسران میں چار لیڈی میڈیکل افسران ڈاکٹر جویریہ ضیا، ڈاکٹر عابدہ ، ڈاکٹر اقلامینا، ڈاکٹر روبینہ شاہ ،ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمران خان ، فہیم اللہ ڈاکٹر ثنا اللہ بازئی، چیف میڈیکل آفیسرز ڈاکٹر عبدالوحید، ڈاکٹر عنایت اللہ اور ڈاکٹر فرید اللہ بھی شامل ہیں،شاہد رند کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان کے دورہ اغبرگ میں آر ایچ سی کا تمام عملہ بھی غیر حاضر پایا گیا،آر ایچ سی اغبرگ کے 13 ملازمین معطل ، نوٹیفکیشن جاری۔

اپنا تبصرہ بھیجیں