ہزارہ ٹاﺅن میں بوری بند، ٹکڑوں میں لاش برآمد کا معمہ حل، 2 خواتین گرفتار

کوئٹہ(یو این اے )سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کوئٹہ نے ہزارہ ٹاون میںبوری میںبند تیرہ ٹکڑوں میں لاش کا معمہ حل کردیا تفصیلات کے مطابق ایس سی آئی ڈبلیو ٹیم نے ایف آئی آر نمبر: 182/24 یو ایس 302، مورخہ 12 جون کو ہزارہ ٹاون لاش کو 13 ٹکڑوں میں کاٹ کر بوری میں بھر کر نالے میں پھینک دیا گیا تھا لاش کا معمہ حل کردیا۔ ایس سی آئی ڈبلیو ٹیم ن کی مستعد کوششوں کے نتیجے میں سفاکانہ اندھے قتل کیس میںکامیابی حاصل کرتے ہوئے ایس سی آئی ڈبلیو ٹیم کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں مقتول کے موبائل فون برآمد کرکے اور دو خواتین کو گرفتار کرکے اس کیس میں کامیابی ملی ملزمان کی تفصیلات یہ ہیں ملزم گرفتارظاہرہ عرف فاطمہ، بیٹی شازیہ، بیٹی ہزارہ روڈ کی رہائشی ہیں، مزید تفتیش کی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں