لاہور چلڈرن اسپتال کے عملے نے زندہ بچے کو مردہ بچی سے بدل دیا

لاہور (انتخاب نیوز) لاہور کے چلڈرن اسپتال کے عملے نے زندہ بچے کو مبینہ طور پر مردہ بچی سے بدل دیا۔ لاہور میں اسپتال کے عملےکی مبینہ غفلت سے صحیح سلامت بچہ ایک مردہ بچی سے تبدیل کردیا گیا۔ گوجرانوالہ کے شہری عرفان اکرم نے بتایا کہ اس کے ہاں چار روز قبل بیٹا پیدا ہوا، وہ اسے علاج کے لیے چلڈرن اسپتال لاہورلے آیا، اسپتال کے عملے نے 6 گھنٹے بعد بچے کو مردہ قرار دے کر میر ے حوالے کردیا۔ عرفان اکرم نے بتایا کہ انہوں نے گھر پہنچ کردیکھا تو بچے کے کپڑوں میں مردہ بچی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے والد کی درخواست پر تھانہ نصیرآباد میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ متاثرہ خاندان اور اسپتال انتظامیہ کے بیانات بھی قلمبند کرلیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں