اورماڑہ، لاپتہ 3 ماہی گیروں میں سے ایک کی لاش برآمد ، 2 کی تلاش جاری

اورماڑہ(نمائندہ انتخاب) اورماڑہ میں تین روز قبل تین لاپتہ ماہی گیروں میں سے ایک کی لاش برآمد، دو تاحال لاپتہ، ماہیگیر آصف ولد شمبے کی لاش مقامی ماہی گیروں نے اورماڑہ کے گہرے سمندری حدود سے برآمد کر لی ،واضح رہے کہ اورماڑہ کے تینوں ماہیگیروں میں باپ اور دو بیٹے شامل ہیں جو 3 جولائی کی صبح سے سمندر میں لاپتہ ہوئے تھے، جن میں سے آج آصف ولد شمبے کی لاش برآمد ہوئی جبکہ باقی دو تاحال لاپتہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں