شمالی وزیرستان، فائرنگ کا تبادلہ، 6 مشتبہ افراد ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6اہلکاربھی جاں بحق

راولپنڈی /اسلام آباد(این این آئی)شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز اور مشتبہ افراد کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل اور 5اہلکار جا ں بحق ہوگئے ، کارروائی میں6 مشتبہ افراد بھی مارے گئے ۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشتبہ افرادکے خلاف 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب کارروائی کی گئی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت سمیت 6 اہلکار جا ں بحق ہو گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق اہلکاروں میں لیفٹیننٹ کرنل محمدعلی شوکت،نائیک محمداللہ، لانس نائیک اخترزمان،لانس نائیک شاہداللہ،لانس نائیک یوسف علی اورسپاہی جمیل احمد شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں