گوادر، کوسٹ گارڈ نے پاک ایران سمندری بارڈر کنٹانی ہور کے اندر خاردار تار بچھا کر بند کردیا

گوادر (آن لائن)پاکستان کوسٹ گارڈنے پاک ایران سرحد کنٹانی ہور پر خاردار تاریں لگا کر اسے بند کردیا ،کنٹانی ہور پاکستان اور ایران کا سمندر حدود ہے اس سلسلے میں کنٹانی ہور میں ایرانی تیل سے وابستہ لوگوں نے بتایا کہ پاکستان کوسٹ گارڑ نے کنٹانی ہور پر نوکیلی خاردار تاریں بچھائی ہیں جہاں سے کوئی بھی اسپیڈبوٹ پاکستانی حدود میں داخل نہیں ہوسکتا انکے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ پہلے ہر سپیڈ بوٹ مالکان سے پیسے لیکر انہیں ایرانی تیل لانے کی اجازت دیتا تھا اور ابھی خاردارتاریں بچھائی گئی ہیں جس سے انھیں روزگار کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں واضح رہے کہ پاک ایران سرحد پر وقع ضلع گوادر کا سمندری حدود کنٹانی ہور مکران کے لوگوں کے کاروباری لوگوں کا مرکز ہے جہاں سے ضلع گوادر سمیت مکران بھر کے لیئے اشیائے خوردونوش سمیت ایرانی تیل بھی بڑی مقدار میں آتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں