موسیٰ خیل میں جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ۔ ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق گزشتہ روز موسیٰ خیل کے علاقے درگ میں ڈھولی کے مقام پر جنگلات میں آ گ بھڑک اٹھی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے چار کلو میٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، لیویز اور مقامی افراد نے مشترکہ کوششوں سے جمعہ کی دوپہر آگ پر قابو پالیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں