گلوکار وہاب بگٹی کا بلال عمرانی پر اپنے بنگلے بلاکر تشددکا الزام

نصیرآباد(یو این اے )نصیرآباد میں معروف گلوکار عبدالوہاب بگٹی کو وزیر آبپاشی بلوچستان اور پی پی کے پارلیمانی لیڈر صادق عمرانی کے بیٹے بلال عمرانی نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نوٹس لیتے ہوئے مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ڈی آئی جی نصیرآباد نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سٹی گلوکار عبدالوہاب بگٹی کے گھر جا کر ان کا بیان ریکارڈ کر رہے ہیں۔ گلوکار نے بتایا کہ بلال عمرانی نے اپنے بنگلے پر بلا کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، اور انہوں نے انصاف کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج اور عوامی تشویش کے پیش نظر پولیس اور ضلعی انتظامیہ واقعے کی تحقیقات میں شدت لے آئی ہے

تاہم ایک وڈیو بیان میں وہاب بگٹی نے بلوچی میڑ میں بلال عمرانی کو معاف کردیا جس میں ایک شرط یا مطالبہ کیا کہ بلال عمرانی ایک وڈیو میں اس واقعے پر معافی مانگیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں