سعودی عرب کے شہزادہ سلطان ایئر بیس پرپانچ امریکی طیارے تباہ ہونے کی خبریں غلط ہیں، ٹرمپ

ویب ڈیسک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ سعودی عرب کے شہزادہ سلطان ایئر بیس پر پانچ امریکی ٹینکر طیاروں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔واضح رہے کہ متعدد میڈیا ویب سائٹس نے یہ خبر دی تھی کہ ایرانی حملے میں جہاز تباہ ہوئے ہیں تاہم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے لکھا کہ ’اڈے کو کچھ روز پہلے نشانہ تو بنایا گیا تاہم جہاز تباہ نہیں ہوئے۔‘ٹرمپ نے مزید لکھا کہ ’پانچ میں سے چار کو عملی طور پر کوئی نقصان نہیں ہوا تھا اور وہ پہلے ہی سروس میں واپس آ چکے ہیں۔ ایک کو تھوڑا سا زیادہ نقصان ہوا تھا لیکن وہ جلد ہی فضا میں واپس آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں