سعودی عرب کے صوبہ تبوک کے گورنر تلور کے شکارکے بعد دالبندین سے واپس روانہ

چاغی (آن لائن) گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان کی دالبندین ایئر پورٹ سے واپس روانہ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے صوبہ تبوک کے گورنر، پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز شکار کھیلنے کے بعد دالبندین سے واپس روانہ ہوگئے۔ پرنس فہد بن سلطان گزشتہ بیس روز تک ضلع چاغی کے صدر مقام دالبندین اور اس کے گرد و نواح کے مختلف علاقوں میں شکار کھیلتے رہے۔جمعہ کی صبح دالبندین ایئرپورٹ سے روانگی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر چاغی عطاالمنیم بلوچ ،سابق صوبائی وزیر امان اللہ نوتیزئی سابق ڈسڑکٹ چئرمین داود خان نوتیزئی سمیت ضلعی انتظامیہ اور دیگر حکام نے ،مہمان کو رخصت کیا۔واضح رہے کہ گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان ہر سال دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں دالبندین آکر شکار کھیلنے آتے ہیں ان کے دورے کے دوران سیکیورٹی اور انتظامی انتظامات مکمل طور پر کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں