کوئٹہ، سیٹلائٹ ٹاﺅن میں بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس

کوئٹہ (آن لائن) سیٹلائٹ ٹاﺅن پولیس نے بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بسنت منائی گئی کوئٹہ کے علاقے تھانہ سیٹلائٹ ٹاﺅن کے عملے نے بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے علی حیدر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پسٹل برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں