چاغی کے علاقے میں 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی
کوئٹہ (نمائندہ انتخاب) چاغی کے علاقے میں 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چاغی کے علاقے دشتگوران روڈ پر تیز رفتار دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں محمد اللہ، سلام جان، اسد اللہ اور لعل محمد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


