افغانستان میں ٹرانزٹ ٹریڈ کے2ہزار سے زائد گاڑیاں، 4ماہ سے ہزاروں ٹرک ڈرائیورز بھی پھنس چکے ہیں، گڈزمالکان
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان گڈز ٹرک اونرزایسوسی ایشن (ر)کے قائد حاجی نور محمد شاہوانی مرکزی سیکرٹری جعفرخان کاکڑ مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی روزی خان مندوخیل نائب صدور حاجی عبد المجید بنگلزئی حاجی عطا اللہ خان کاکڑ ملک نور خان کرد و دیگر نے کہا ہے کہ افغان سرزمین پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں 2000سے زاہد گاڑیاں 4 ماہ سے زیادہ عرصہ ہوا ہے اور گاڑیوں کیساتھ ساتھ ہزاروں ٹرک ڈرائیورز بھی پھنس چکے ہیں اور جس کے باعث پاک افغان سرحد پر افغانستان کے ایریا میں ٹرک ڈرائیوروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے پاک افغان سرحد کی بندش سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کے گڈز ٹرانسپورٹروں کے ہیں اور اس سلسلے میں ہم حکومت بلوچستان کو بھی آگاہ کیا لیکن تسلیوں کے باوجود کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے اور افغانستان میں پھنسے ھوئے ٹرک ڈرائیوران و ٹرک مالکان اب فاقہ کشی پر مجبور ھے اور ہم فیلڈ مارشل حافظ محمد عاصم منیر صدر مملت آصف زرداری وزیر اعظم شہباز شریف اور تمام وفاقی وزرا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستانی ٹرکوں اور ٹرک ڈرائیوروں کو پاکستان آنے کی فوری طور پر اجازت دی جائے ۔


