کچھی میں فائرنگ سے ریٹائرڈ ملازم قتل جبکہ کوئٹہ سٹی نالے سے ایک شخص کی نعش برآمد
کچھی(آئی اےن پی) بلوچستان کے علاقے کچھی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریٹائرڈ ملازم جاں بحق ہوگیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کچھی بولان کے صدر مقام رند علی بازار میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق سٹی تھانہ ڈھاڈر پولیس کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا گیا جاںبحق ہونے والے کی شناخت رئٹائرڈ ملازم ڈی سی آفیس ڈھاڈر کے بابو نثار احمد قوم ہانبھی کے نام سے ہوئی ہے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کی گئی سٹی پولیس تھانہ ڈھاڈر مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے آخری اطلاعات تک وجوہات سامنے نہ آسکی ۔
دوسری جانب صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سے ایک شخص کی نعش برآمد کرلی گئی ہے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ سٹی نالے کے قریب ایک شخص کی لاش ملی ہے جو نشی معلوم ھوتا ہے جس کو شناخت کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھوادیا گیا ہے ۔


