جماعت اسلامی حقوق کے حصول کیلئے حق دوبلوچستان کومزید وسعت دیکر مطالبات منوالیں گے، مولانا ہدایت الرحمان
کوئٹہ(این این آئی)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ وفاق واسلام آبادکے طاقتورطبقات بلوچستان کے عوام کو معاشی حقوق کیساتھ سی پیک سیندک ریکوڈک کے ثمرات بھی دے دیں تاکہ بلوچستان کے عوام،نوجوانوں کے حالات سدھرجائیںحکمران لانگ مارچ کے مطالبات مان کربلوچستان کے حالات ٹھیک کریں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کراچی میں جماعت اسلامی بلوچستان امرائے اضلاع وذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں امرائے اضلاع،صوبائی ذمہ داران وبرادرتنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی اجلاس میں سابقہ فیصلوں پرعمل درآمد،جماعت اسلامی وبرادرتنظیموں،الخدمت فاو¿نڈیشن کی تنظیمی،لانگ مارچ،مرکزی اجتماع عام رپورٹ پیش کرنے کیساتھ آئندہ لائحہ عمل ومنصوبہ کے حوالے سے منصوبہ بندی ومشاورت کی گئی۔مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ مظلوم بلوچستان کوحقوق دلاناوقت کی اہم ضرورت ہے جب تک بلوچستان کوحقوق نہیں ملیں گے اس وقت تک عوام کوسکون،امن ترقی نہیں ملیگی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امرائے اضلاع وذمہ داران نے خطاب میں کہا کہ وسائل سے مالامال بلوچستان آج اپنوں وغیروں کی وجہ سے بدعنوانی وبدامنی کاشکارہے بلوچستان کے لاپتہ افراد کوفوری بازیاب ،چیک پوسٹوں پرتذلیل بنداوربارڈرزکھول دیے جائے انٹرنیٹ ومین شاہراہوں کی بندش جیسے نارواسلوک بندکیے جائیں۔جماعت اسلامی بلوچستان کے حقوق کے حصول کیلئے حق دوبلوچستان کومزیدوسعت دیکرمطالبات منوالیں گے۔


